Live Updates

غیر ضروری اخراجات ختم کرنے کے نتیجے میں ملکی خزانہ میں اضافہ ہوگا،سید مظہر ناصر

پیر 20 اگست 2018 23:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سنیئر نائب صدر سید مظہر علی ناصر نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے پہلے خطاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری اخراجات ختم کرنے کے نتیجے میں ملکی خزانہ میں اضافہ ہوگا۔ پیر کو جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے وزیر اعظم کی بزنس ایڈوائزری کونسل کے قیام کی تجویز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہماری برآمدات میں غیر معمولی اضافہ ہو گا اور یہ ہماری تجارت کی ادائیگی کے توازن کو بہتر کرنے میں مدد دے گا۔

(جاری ہے)

مظہر ناصر نے ایف پی سی سی آئی کی جانب سے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ ان کا ادارہ ہر قسم کی مدد و معاونت کرے گا۔ مظہر ناصر نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ پاکستانی فارن مشن بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو اس بات پر راضی کرے گا جس کے تحت وہ پاکستان میں اپنا سرمایہ پاکستانی بینکو ں کے ذریعے بھیجیں۔ مظہر ناصر نے وزیر اعظم کے اسمال میڈیم انٹر پرائز SMEs کے حوالے سے خطاب کو انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے اسے سراہا۔ انہوں نے وزیر اعظم کے اس عز م کو بھی سراہا جس کے مطابق وہ نیب چیئرمین سے ملاقات اور کرپشن کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات