اداکارہ کنگنا رانوت فلم’’پنگا‘‘کی مرکزی کاسٹ میں شامل ہو گئیں

منگل 21 اگست 2018 16:16

اداکارہ کنگنا رانوت فلم’’پنگا‘‘کی مرکزی کاسٹ میں شامل ہو گئیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) بالی اداکارہ کنگنا رانوت فلم’’پنگا‘‘کی مرکزی کاسٹ میں شامل ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق بالی وڈ کے معروف ہدایتکارہ ایشونی ایئر تیواری کی نئی فلم’’پنگا‘‘میں کنگنا کو مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کر لیا گیا ہے۔فلم میں کنگنا قومی سطح کی ایک کبڈی کھلاڑی کا کردار ادا کرے گی جس کی تصدیق انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں بھی کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فلم کی دیگر اہم کاسٹ میں جسی گیل اور نینا گپتا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فلم فوکس سٹار ہندی کی پروڈکشن ہو گی جو آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔کنگنا نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ اس فلم میں ایک خاندان کے آپس کے پیار اور اس پیار کی طاقت کی کہانی ہے۔انہوں نے کہاکہ فلم’’بریلی کی برفی‘‘ کی ہدایتکارہ ایشونی ایئر تیواری میری پسندیدہ ہدایتکاروں میں سے ہیں جن کے ساتھ کام کے لئے میں بہت پر جوش ہوں۔انھوں نے کہا کہ وہ پہلی بار کسی فلم میں قومی کھلاڑی کا کردار نبھائیں گی جو میرے لئے چیلنجنگ ہو گا۔پنجابی فلموں کے مقبول اداکار جسی گیل کی آنے والی ہندی فلم’’ہپی پھر بھاگ جائے گی‘‘ہے۔

متعلقہ عنوان :