مری میں 4افراد کو قتل کر نے والے چھو ٹو گینگ کی سر پر ستی کر نے والو ں میں ایس ایچ او تھا نہ کرا چی کمپنی بھی شا مل
گزشتہ سال ستمبر میں چھو ٹو گینگ نے بہا رہ کہو میں ایک صحا فی اور اس کے ما مو ں کو بھی فا ئر نگ کر کے زخمی کیا مگر اسوقت کے ایس ایچ او تھا نہ بھارہ کہو ملک بشیر نے ملزما ن کی مکمل پشت پنا ہی کر کے مقدمہ خرا ب کیا
منگل 21 اگست 2018 16:46
(جاری ہے)
19 اگست 2018 کو چھوٹو گینگ نے سرعام خوف و ہراس پھیلاتے ہوئے مر ی کے علا قے رتی گلی میں ایک دس سالہ بچی سمیت چار افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا۔
واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور مشتعل مظاہرین نے چھوٹو گینگ کے گھروں کو جلا کر راکھ کر دیا ۔ واضح رہے ستمبر 2017 ء میں چھوٹو گینگ نے اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں رہائش پذیر صحافی اور اس کے ماموں پر بھی فائرنگ کی جس کو بعدازاں اس وقت تھانہ بہارہ کہو میں بطور ایس ایچ او تعینات انسپکٹر ملک بشیر نے تفتیش پر اثر انداز ہوتے ہوئے ملزمان کی پشت پناہی شروع کر دی ۔ اورچھوٹو گینگ کے خلاف درج مقدمہ کی تفتیش میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ بھا رہ کہو واقعہ میں زخمی ہو نے والے صحا فی اور ان کے ما مو ں کا کہنا تھا کہ اگر اس وقت کے ایس ایچ او تھا نہ بھا رہ کہو ملک بشیر ان ملزما ن کی پشت پنا ہی نہ کر تا تو آ ج یہ چا ر قیمتی جا نیں ضا ئع نہ ہو تیں ، آن لائن کے استفسار پر ایس ایچ او کراچی کمپنی ملک بشیر نے بتایا کہ چھوٹو گینگ کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن بعدازاں جب تفتیش کی گئی تو جائے وقوعہ پر وہ موجود نہیں پائے گئے ۔ اسلام آباد پولیس کی خاتون اہلکار اور راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں کی مذکورہ بالا گینگ میں شمولیت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بارے کوئی علم نہیں ۔ البتہ تھانہ بہارہ کہو میں چھوٹو گینگ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ اسلام آباد پولیس کی خاتون ا ہلکار کا نام مقدمہ سے نکالنے کے حوالے سے مذکورہ انسپکٹر کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے ۔ ۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.