Live Updates

پاکستانی ہونے پر پر فخر ہے دو ہفتے میں انتخابات کے بعد پی سی بی کا چارج سنبھال لوگا،احسان مانی

منگل 21 اگست 2018 18:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) نامزد چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستانی ہونے پر پر فخر ہے دو ہفتے میں انتخابات کے بعد پی سی بی کا چارج سنبھال لوگا تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نامزد چیئرمین احسان مانی نے دوہری شہریت کی ترددید کی ہے ان کا کہنا تھا کہ زندگی نے کئی مواقعے دیئے کہ شہریت تبدیل کرلو مگر پاکستانی ہو اور پاکستانی ہونے پر فخر ہے نہ کبھی کسی اور ملک کی شہریت نہ لی ہے نہ لوں گا پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر ہو اور پاکستان سے پیار ہے پی سی بی کے چیئرمین نامزد کرنے پر انہوں نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پی سی بی جلد دنیا کا بہترین کرکٹ بورڈ ہوگا انہوں نے کہا کہ دو ہفتوں میں انتخابات کے بعد پی سی بی کا چارج سنبھال لوگا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات