عیدالاضحی پر بھی پیک کے زیر اہتمام ہونیوالے امتحانات کا نگران عملہ اپنا معاوضہ وصول نہ کر سکا

منگل 21 اگست 2018 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) عیدالاضحی پر بھی پیک کے زیر اہتمام ہونیوالے امتحانات کا نگران عملہ اپنا معاوضہ وصول نہ کر سکا۔ جس کے باعث 7500 سے زائد عملے کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ معاوضے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے محکمہ خزانہ پنجاب کا رویہ بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب ایگزامینیشن کمپنی نے معاوضے کی ادائیگی کے لئے محکمہ خزانہ پنجاب کو ساڈھے تین کرروڑ روپے مالیت کا جو چیک بھیجا تھا۔

وہ چیک باوئنس ہو کر رہ گیا جبکہ چیک کے حوالے سے محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پیک کی جانب سے بھیجا گیا ساڈھے تین کروڑ روپے مالیت کا چیک گزشتہ مالی سال 2017-18 کا تھا۔ جیسے کیش نہیں کیا جا سکتا جبکہ پیک فحکام کا کہنا ہے کہ بھیجے گئے چیک سے وصول ہونے والی رقم سے اساتذہ کو ادائیگیاں کرنی تھیں لیکن اب یہ ادائیگیاں عیدالاضحی کے فوری بعد کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :