شاہد آفریدی، شعیب ملک، حفیظ اور کامران اکمل سمیت آٹھ پاکستانی کھلاڑی رواں برس شیڈول ٹی 10 کرکٹ لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے

منگل 21 اگست 2018 19:30

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) شاہد آفریدی، شعیب ملک، محمد حفیظ اور کامران اکمل سمیت آٹھ پاکستانی کھلاڑی رواں برس کے آخر میں شیڈول ٹی 10 کرکٹ لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، راشد خان، کرس لین، برینڈن میک کولم اور آندرے رسل بھی لیگ میں حصہ لیں گے۔ ٹی 10 لیگ دسبمر میں کھیلی جائے گی جس میں آٹھٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزما ئیکریں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیگ کے سلسلے میں کھلاڑیوں کی منی ڈرافٹنگ کی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی جس میں فرنچائزز نے آئیکون کھلاڑیوں کے انتخاب کے علاوہ گزشتہ سکواڈز سے چار کھلاڑیوں کو برقرار رکھا، مین ڈرافٹنگ کی تقریب 2 ستمبر کو ہو گی جس میں فرنچائزز 11، 11 کھلاڑیوں کو چنائو کریں گی، پختونز نے شاہد آفریدی، پنجابی لیجنڈز نے ایوان مورگن اور کیریلا کنگز نے شعیب ملک کو برقرار رکھا، ڈیرن سیمی نے بنگال ٹائیگرز سے ناردرن واریرز میں شمولیت اختیار کر لی ہے، کامران اکمل مراٹھا عریبینز، محمد عرفان پختونز، آصف علی بنگال ٹائیگرز، سہیل تنویر کیریلا کنگز، محمد حفیظ راجپوتس، وہاب ریاض ناردرن واریرز کی طرف سے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔