ایشین گیمز مینز والی بال، پاکستان کا منگولیا کو ہرا کر فاتحانہ آغاز، گرین شرٹس کو آج ایران کا چیلنج درپیش ہو گا

منگل 21 اگست 2018 19:30

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) ایشین گیمز مینز والی بال ایونٹ میں پاکستان نے منگولیا کو ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا۔ گرین شرٹس کو آج بدھ کو ایران کا چیلنج درپیش ہو گا۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں پیر کو کھیلے گئے مینز والی بال ایونٹ کے گروپ بی کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف منگولین ٹیم کو 3-0 سیٹس سے ہرا کر ایونٹ میں جاندار انٹری کی، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا گروپ میچ آج بدھ کو ایران کے خلاف کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :