عوام قربانی کاگوشت اعتدال اور احتیاط کے ساتھ استعمال کریں، محمد جاوید ارشد

منگل 21 اگست 2018 20:41

ساہیوال۔21 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر حافظ محمد جاوید ارشد نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر عوام قربانی کاگوشت اعتدال اور احتیاط کے ساتھ استعمال کریں، خصوصی طورپر ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض زیادہ سے زیادہ 100گرام سے تجاوز نہ کریں، قربانی کاگوشت انتہائی طاقتور ہوتاہے اور اسے زیادہ استعمال کرنے کی صورت میں طبیعت خراب ہونے کا اندیشہ ہوسکتا ہے، عید کے موقع پر دل کے مریض گردے ‘کلیجی ‘سری پائے اور چربی والا گوشت کے استعمال سے گریز کریں، بکرے کا گوشت کم مقدار میں ضرور کھائیں جبکہ گائے کا گوشت اعتدال سے استعمال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :