افغانستان سے چھوٹے جانوروں کی درآمد پر عائد پابندی ختم

منگل 21 اگست 2018 22:10

․ لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) پاکستان میں عیدالاضحی کے موقع پر سنت ابراہیمی سرانجام دینے کیلئے افغانستان سے چھوٹے جانوروں کی درآمد پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔ پابندی کے بعد طورخم گیٹ کے راستے دنبوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

طورخم بارڈر کے راستے ٹرالروں میں سینکڑوں کی تعداد میں دنبے لنڈی کوتل ودیگر علاقوں میں پہنچائے جارہے ہیں دنبوں کی درآمد پر عائد پابندی ختم ہونے سے قیمتوں میں کمی آجائے گی اس اقدام سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ علاقے کے عوام نے دونوں ممالک کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :