Live Updates

وزیراعظم کی جانب سے مہک کے علاج کا اعلان سن کر مہک کے والد آبدیدہ ہو گئے

مجھے یقین ہے کہ اگر وزیراعظم نے اعلان کیا ہے تو وہ کر کے بھی دکھائیں گے،انور

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 21 اگست 2018 22:17

وزیراعظم کی جانب سے مہک کے علاج کا اعلان سن کر مہک کے والد آبدیدہ ہو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2018ء) وزیراعظم کی جانب سے مہک کے علاج کا اعلان سن کر مہک کے والد آبدیدہ ہو گئے۔مہک کے والد انور کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ اگر وزیراعظم نے اعلان کیا ہے تو وہ کر کے بھی دکھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کینسر میں مبتلا ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی مہک انور کی بیماری کا نوٹس لے لیا ہے‘وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ پہلا نوٹس ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے میڈیا پر ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی مہک انور کی بیماری کے حوالے سے چلنے والی خبروں کا نوٹس لیا ہے۔
وزیراعظم نے مہک انور کی بیماری کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کے مطابق مہک کینسر کے مرض میں مبتلا اور کراچی کے آغا خان اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

مہک کے والد نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی تھی کہ وہ مہک کے علاج میں تعاون کریں۔وزیر اعظم کی جانب سے مہک کا علاج کروائے جانے کا سن کر مہک انور کے والد انور جو کراچی کے ایک مقامی سکول میں نائب قاصد ہیں وہ بے حد خوش ہو گئے۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ مجھے یہ سن کر بہت اچھا لگا اور مجھے خوشی ہوئی کہ ویزر اعظم نے اس پر قدم اٹھایا۔اس موقع پر وہ آبدیدہ بھی ہوگئے ،انکا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ اگر وزیراعظم نے اعلان کیا ہے تو وہ کر کے بھی دکھائیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے مہک کی بیماری کے حوالے سے اپنی کاوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ مہک کو کینسر ہو گیا ہے تو میرے پاوں تلے زمین نکل گئی تھی ،میں نے اپنی بیٹی کے علاج کے لیے اپنی ساری جمع پونجی لٹا دی تھی اور لوگوں سے ادھار بھی لینا شروع کر دیا تھا مگر مہک کا علاج میرے لیے ممکن نہیں ہو پارہا تھا لیکن اب میں پر امید ہوں کہ مہک کو علاج کی بہترسہولیات مل سکیں گی اور مہک جلد ہی عام زندگی گزار سکے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات