میرے لئے چھوٹی سکرین سے بڑی سکرین پر آنا گھر چھوڑ نے جیسا ہے، مونی رائے

پیر 27 اگست 2018 12:57

میرے لئے چھوٹی سکرین سے بڑی سکرین پر آنا گھر چھوڑ نے جیسا ہے، مونی ..
نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2018ء) بالی وڈ کی ابھرتی اداکارہ مونی رائے کا کہنا ہے کی ان کے لئے چھوٹی سکرین سے بڑی سکرین پر آنا گھر چھوڑ نے کی طرح ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے فلم ’’گولڈ‘‘ میں اداکار اکشے کمار کے ساتھ کام کیا ان کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کے اچھے ماحول نے ان کو یہ احساس دلایا کہ وہ کئی برسوں سے ان کے ساتھ کام کر رہی ہوں اور ان کو اپنے ساتھی اداکار اکشے کمارسے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ، ان کے ساتھ کام کرکے وہ اپنے اپ کو خوش قسمت سمجھتی ہیں۔اداکارہ مونی رائے فلم ’’گولڈ‘‘ کے بعد فلم ’’میڈان چائنا‘‘ اور فلم ’’براہمسترا‘‘ میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :