خون میں اچھے کولیسٹرول کی زیادہ مقدار بھی دل کے دورے اور موت کے خطرات میں اضافہ کرسکتی ہے، طبی تحقیقی رپورٹ

پیر 27 اگست 2018 13:46

خون میں اچھے کولیسٹرول کی زیادہ مقدار بھی دل کے دورے اور موت کے خطرات ..
واشنگٹن۔27 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2018ء)خون میں اچھے کولیسٹرول کی زیادہ مقدار بھی دل کے دورے اور موت کے خطرات میں اضافہ کرسکتی ہے۔ یہ بات امریکا کی ریاست اٹلانٹا میں واقع ایموری یونیورسٹی کے ماہر مارک ایلرڈ ریٹک نے تقریباً چھ ہزار افراد پر تحقیق کے بعد جاری رپورٹ میں کہی۔ رپورٹ کے مطابق ہائی ڈینسٹی لپوپروٹین (ایچ ڈی ایل) یعنی اچھے کولیسٹرول کی 41 تا 60 ملی گرام فی ڈیسی لیٹر سطح پر دل کے دورے اور اس کی وجہ سے موت کا خطرہ سب سے کم ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اچھے کولیسٹرول کی اس سے کم اور اس سے زیادہ سطح دونوں صورتوں میں دل کے دورے اور اس سے موت کے خطرات میں 50 فیصد اضافہ ہوجاتا ہے۔ اچھے کولیسٹرول کے خطرات دیگر عوامل بشمول ذیابیطس، تمباکو نوشی اور لو ڈینسٹی کولیسٹرول (ایل ڈی ایل) کو کنٹرول کرنے کی صورت میں بھی برقرار رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایچ ڈی ایل مالیکیول خون اور خون کی نالیوں سے کولیسٹرول کو لیور تک اور پھر جسم سے اخراج میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس وجہ سے اس کو اچھا کولیسٹرول سمجھا جاتا ہے لیکن نئی تحقیق میں دل کے امراض میں مبتلا 5,965 افراد پر تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اچھے کولیسٹرول کی زیادتی بھی خطرناک ہوسکتی ہے۔