ڈاکٹرعارف علوی کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے وفد کی پیرصاحب پگارا سے ملاقات

جی ڈی اے حکومت میں شامل ہے لہذا ہم پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار کی حمایت گرتے ہیں،سربراہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ہمیشہ سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کی بات کی ہے، سب کا صدر ہونگا مگر چاہوں گا کہ سندھ کو پیکجز ملیں،عارف علوی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 27 اگست 2018 18:30

ڈاکٹرعارف علوی کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے وفد کی پیرصاحب پگارا سے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوار ڈاکٹرعارف علوی کی سربراہی میں وفد نے پیر کو جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا سے کنگری ہاؤس میں ملاقات کی ۔پی ٹی آئی کے وفد میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری ،حلیم عادل شیخ اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے ۔ملاقات میں صدارتی انتخابات اور ملک کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی ۔

اس موقع پر پیرپگارا نے کہا کہ عارف علوی اور قاسم سوری کا گھر آنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ہم پہلے ہی مرکز میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ جی ڈی اے حکومت میں شامل ہے لہذا ہم پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار کی حمایت گرتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ عارف علوی سیلف میڈ انسان ہیں ہم ایسے شخص کی حمایت کرتے ہیں تاکہ یہ پاکستان کی ترقی کے لے کام کریں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ نئے پاکستان کے اعتبار سے جی ڈی اے کے رہنما میرے ساتھی ہیں ۔

گزشتہ دنوں میں میری یہ پیرا پگارا سے دوسری ملاقات ہے ۔ چاہتا تھا کہ پیر پگارا صاحب سے ملاقات ہو ۔انہوںنے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کی بات کی ہے ۔ سب کا صدر ہونگا مگر چاہوں گا کہ سندھ کو پیکجز ملیں۔جی ڈی اے کے رہنما صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ ابھی بھی جی ڈی اے پی ٹی آئی کے ساتھ مرکز میں حکومت میں ہے ۔ سب کو مشورہ دیں گے کہ عارف علوی صاحب کو صدر بنائیں ۔ اگر غریب آدمی صدر بنے گا تو سب کے لیے راستہ کھلے گا ۔انہوںنے کہا کہ عارف علوی سیلف میڈ آدمی ہیں ۔یہ صدر کے لئے بہت بہتر انسان ہیں ۔میں ان کو پیشگی مبارک باد دیتا ہوں۔صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ جیل میں بیس کمرے تیار ہوئے ہیں ۔وہ سارے کمرے سولرسسٹم پر چلیں گے