اعتزاز احسن اپوزیشن کے امیدوار نہیں ، ان کی نامزدگی تحریک انصاف کو سپورٹ کرنے کے لئے ہے، رانا ثناء اللہ

پیپلزپارٹی کبھی بھی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کرے گی ،انٹرویو

پیر 27 اگست 2018 23:19

اعتزاز احسن اپوزیشن کے امیدوار نہیں ، ان کی نامزدگی تحریک انصاف کو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اگست2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن اپوزیشن کے امیدوار نہیں ہیں بلکہ ان کی نامزدگی تحریک انصاف کو سپورٹ کرنے کے لئے ہے پیپلزپارٹی کبھی بھی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کرے گی ۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ن لیگ اور ایم ایم اے اپوزیشن ہے پیپلزپارٹی اپوزیشن نہیںہے۔

پیپلزپارٹی کبھی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کرے گی اس کو اگر اپوزیشن سے فائدہ ہو گا توہو حاصل کرے گی اعتزاز احسن کی نامزدگی پی ٹی آئی کے امیدوار کو سپورٹ کرنے کے لئے ہے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی بحالی کے وقت اعتزاز احسن کا کردار اور تھا جبکہ بعد مین مختلف تھا اعتزاز احسن اپوزیشن کی جانب سے امید وار نہیں ہیں۔