دبئی ، سعودی شہری کے بنگلے میں چوری کرنے والے غیر ملکیوں کو 9 سال قید کی سزا

منگل 28 اگست 2018 10:40

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2018ء) متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے دبئی میں سعودی شہری کے بنگلے میں چوری کرنے والے تین غیر ملکی شہریوں کو 9 برس قید کی سزا سنا دی۔ انہوں نے 4 لاکھ 20 ہزار درہم اور قیمتی اشیاء چرا لی تھیں۔

(جاری ہے)

ان کی عمریں 31 تا 42 برس بتائی گئی ہیں۔ سعودی شہری کے مطابق چور تالے توڑ کر بنگلے میں داخل ہوئے اورچوری کی۔ سعودی کا کہنا ہے کہ اس نے واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس میں شکایت درج کرا دی تھی۔ دبئی پولیس نے ریکارڈ وقت میں واردات کرنے والے افراد کو تلاش کرکے عدالت کے حوالے کردیا تھا۔