برطانیہ میں 16سال سے کم عمر بچوں کو انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی کا اعلان

جمعرات 30 اگست 2018 15:04

برطانیہ میں 16سال سے کم عمر بچوں کو انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی کا ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2018ء) برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ملک میں 16 سال سے کم عمر کے بچوں اور نوجوانوں کو انرجی ڈرنکس فروخت کرنے پر پابندی عائد کرنے کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ماہرین نے کہاہے کہ انرجی ڈرنکس بچوں میں موٹاپے ، دانت گلنے ، برے رویے اور نیند کے مسائل کاباعث بنتے ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیاہے ،تاہم کچھ حلقوں نے اس فیصلے پر تنقید بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :