بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع ہوگئی

جمعرات 30 اگست 2018 16:31

بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے امیدواروں کے کاغذات ..
کوئٹہ /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2018ء) بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع ہوگئی۔

(جاری ہے)

سینیٹ کی خالی نشست کے لئے بلوچستان سے 6 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں سابق نگراں وزیر اعلیٰ علائو الدین مری اور میر سرفراز بگٹی ، عامر رند، ساجد ترین، دستگیر بادینی اور رحمت اللہ کاکڑ شامل ہیں۔واضح رہے کہ سینیٹ کی نشست میر نعمت اللہ زہری کے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد مستعفی ہونے کی بنائ پر خالی ہوئی تھی۔