شاہد خاقان عباسی کا این اے124 ‘سعدرفیق کا این اے 131پر ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

کاغذات جمع کرا دیئے‘سعد رفیق کی منظوری شہباز شریف نے دی

جمعرات 30 اگست 2018 17:00

شاہد خاقان عباسی کا این اے124 ‘سعدرفیق کا این اے 131پر ضمنی الیکشن لڑنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2018ء) سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی لاہور کے حلقہ این ای124 کی حمزہ شہباز کی خالی نشسب پر ضمنی الیکشن لڑیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی لاہور میں حمزہ شہباز کی خالی نشست پر الیکشن لڑنے کے لیے غاغذات جمع کرادیے 124 سے ٹکٹ بھی جاری کردیا ہے جبکہ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی این اے 131 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے خواجہ سعید رفیق کو کاغذات جمع کرانے کی منظوری دے دی