مولانا فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات

جمعہ 31 اگست 2018 17:55

مولانا فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات
کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2018ء) صدارتی مہم کے سلسلے میں متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشتونخواہ ملی عوامی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری ، صوبائی امیر سینیٹر مولانا فیض محمد ، سابق گورنر ورکن صوبائی اسمبلی سید فضل آغا اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال ، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوتے ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری ادارے مستحکم ہوں۔صدارتی انتخاب میں محمود خان اچکزئی اور ان کی جماعت مجھے سپورٹ کر رہی ہے جس پر محمود خان اچکزئی اور ان کے رفقا کا مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ پیپلز پارٹی اپناصدارتی امیدواردستبردار کرائے گی۔