محسن کائنات ؐکی شان میںگستاخی ناقابل برداشت ہے‘نبیرہ عندلیب نعیمی

نازیباخاکوں کی نمائش بارے ہالینڈ حکومت کافیصلہ خوش آئیند،تاہم گستاخانہ سوچ رکھنے والے عناصر کیخلاف کاروائی کرے توہین انبیاء کرام کے ناپاک عمل ہمیشہ کیلئے روکنے کیلئے عالمی سطح پر سخت قانون سازی کی جائے ‘ناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ کا خطاب

جمعہ 31 اگست 2018 17:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2018ء) ناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ وسرپرست نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان ویمن ونگ نبیرہ عندلیب نعیمی نے کہاہے کہ محسن کائناتؐ کی شان اقدس میںگستاخی ناقابل برداشت ہے ،نازیباخاکوں کی نمائش بارے ہالینڈ حکومت کافیصلہ خوش آئند ،تاہم گستاخانہ سوچ رکھنے والے عناصر کیخلاف موثرکاروائی کرے ،توہین انبیاء کرام کے ناپاک عمل ہمیشہ کیلئے روکنے کیلئے عالمی سطح پر سخت قانون سازی کی جائے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں مقابلوں ہالینڈ حکومت کی طرف سے اعلان منسوخی پر جامعہ نعیمیہ شعبہ خواتین کے زیراہتمام گڑھ شاہوسے لاہورپریس کلب تک نکالی گئی اظہار تشکر تحفظ ناموس رسالت ؐ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ریلی میں خالدہ نورین ناظمہ فیض مدینہ،رابعہ بابر ناظمہ نعیمیہ للبنات،شازیہ رضا معلمہ زینت القرآن ،عظمیٰ امتیازناظمہ جامعہ نعمانیہ،فرحت یاسر،زینب نور،شائستہ کنول،سحر،آمنہ،عائشہ بی بی،حبیبہ بی بی،مس کنول،معلمہ عتیقہ تاج،اقراء اکرم ، جامعہ نعیمیہ سے منسلک مختلف دینی مدارس کی طالبات ،معلمات،نعیمین ایسوسی ایشن ویمن ونگ عہدیداران سمیت ہزاروں خواتین نے تحفظ ناموس رسالت ؐ ریلی میں شرکت کی۔

ریلی میں خواتین میں پلے کارڑاٹھارکھے تھے جن پر غلام رسول میں موت بھی قبول ہے،جونہ ہوعشق مصطفی توزندگی فضول ہے جسے مختلف نعرے درج تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نبیرہ عندلیب نعیمی نے مزید کہاکہ رسول پاکﷺ جان سے بھی عزیز تر ہیں، امت کسی صورت گستاخی برداشت نہیں کرسکتی۔ گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے دینی جذبات مجروح ہوئے ،نازیبا سوچ رکھنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن احتجاج کے باعت ہالینڈ حکوت کے طرف سے نازیباخاکوں کے مقابلوں کی منسوخ کااعلان خوش آئند ہے تاکہ گستاخانہ عزائم رکھنے والے عناصر کو نشان عبرت بنایاجائے۔شرکاء ریلی نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان ہرصورت اوآئی سی اوراقوام متحدہ کے ذریعہ آئندہ کیلئے قانون سازی کی جائے تاکہ کوئی بھی کسی بھی الہامی نبی کے بارے توہین نہ کرسکے،ریلی کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔