حقوق اہلسنت محاذ کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم عشق رسول منایا گیا

جمعہ کے اجتماعات میں ہالینڈکے خلاف مذمتی قرادادیں منظور کی گئیں

جمعہ 31 اگست 2018 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2018ء) حقوق اہلسنت محاذ کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم عشق رسول منایا گیا جمعہ کے اجتماعات میں ہالینڈکے خلاف مذمتی قرادادیں منظور کی گئیں جبکہ علماء نے جمعہ کے اجتماعات میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطابات کیے مساجد میں جمعہ کے موقع پر غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے مردہ باد مردہ باد ہالینڈ مردہ باد کے زبر دست نعرے لگائے گئے ۔

لاہور میں علامہ سید شاہد حسین گردیزی ، گجرانوالہ میں مولانا محمد حمید نقشبندی ، جہلم میں پیر محمد اویس ،مریدکے میں مولانا احمد نواز ، لیہ میں مولانا وسیم احمد ، وہاڑی میں علامہ دین محمد، راولپنڈی میں مولانا جمیل نورانی ، ملتان میں علامہ دلشاد نقشبندی نے جمعہ کے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی مسلمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین اور گستاخی برداشت نہیں کر سکتا ہالینڈ والوں نے توہین رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے انہوںنے کہا کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں اس سے پہلے بھی مغرب نے بیشمار مرتبہ توہین آمیز خاکے بنائے اور یہ سب کچھ ایک منظم سازش کے تحت پر امن مسلمانوں میں انتشار اور فساد پھیلانے کی دشمنانِ رسول کی گہری سازش ہے توہین رسول کسی صورت قبول نہیں ہم عزت رسول میں اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے اور گستاخانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

علماء نے کونسی اپیل کی ہے کہ اس وقت جلسے جلوس یا کسی احتجاج کی ضرورت نہیں بلکہ اس وقت سب سے بڑا احتجاج اور جہاد ہالینڈ کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ ہے۔ پوری قوم ہالینڈ کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے۔ انہوںنے حکومت سے کہا کہ فوراً ہالینڈ کے سفارت خانے کو بند کرکے ہالینڈ کے سفیر کو واپس بھیجا جائے اور اپنا سفیر واپس بلوایا جائے۔