جاپان کے اس ہوٹل میں روبوٹ ڈائنوسار مہمانوں کی تواضع کرتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 1 ستمبر 2018 23:54

جاپان کے اس ہوٹل میں روبوٹ ڈائنوسار مہمانوں کی تواضع کرتے ہیں
ٹوکیو کے مشرق میں واقع ہن نا ہوٹل میں مہانوں کا استقبال کافی خاموشی سے کیا جاتا ہے لیکن جب مہمان فرنٹ ڈیسک پر پہنچتے ہیں تو وہاں  موجود روبوٹ ڈائنوسار اپنے سنسر سے حرکت کا پتا چل کر  مہمانوں کو باآواز بلند خوش آمدید کہتا ہے۔ہن نا، جس کے نام کا مطلب ہی عجیب و غریب ہوتا ہے، دنیا کی پہلی ایسی ہوٹلوں کی چین ہے، جہاں صرف روبوٹ سٹاف کام کرتا ہے۔


اس ہوٹل کے فرنٹ ڈیسک پر جو ڈائنو سار ہیں، وہ دیکھنے میں جراسک پارک موویز میں کام کرنے والے ڈائنو سار جیسے لگتے ہیں لیکن ان کے سر پر موجود ایک چھوٹا ہیٹ انہیں مختلف بناتا ہے۔
یہ روبو ڈائنوز چیک ان کا پروسیس ایک ٹیبلٹ سسٹم کے ذریعے شروع کرتے ہیں، جس میں صارفین جاپانی، انگریزی، چینی اور کورین زبان کو رابطے کے لیے منتخب کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


ہن نا ہوٹل مائیہاما ٹوکیو بے کے منیجر یوکیو ناگائی نے تسلیم کیا کہ کچھ مہمانوں کےلیے یہ تھوڑا ڈاؤنا ہوتا ہے۔انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ ابھی ہم یہ اندازہ نہیں لگا سکتے کہ کب مہمان انسانوں سے اور کب ڈائنو سار سے تواضع چاہتے ہیں۔ اس ہوٹل میں ٹھہرنےوالے مہمان اپنے کمروں میں بھی بہت سے روبوٹ دیکھتے ہیں۔ اس ہوٹل کی لابی میں تیرتی مچھلیاں بھی بیٹری سے چلتی ہیں۔


اس ہوٹل میں اپنے تین سالہ بیٹے کے ساتھ قیام کرنےوالی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا اس ہوٹل میں بہت خوش ہے۔ وہ کمرے میں انڈے کی شکل کے روبوٹ کے ساتھ کھیلتا رہتا ہے۔
2015 میں پہلا ہن نا ہوٹل ناگا ساکی میں کھولا گیا۔ 2016 میں گینیز ورلڈ ریکارڈ نے اس ہوٹل کو روبوٹ سٹاف کے ساتھ دنیا کے پہلے ہوٹل کا سرٹیفیکیٹ دیا۔ جاپان میں اب اس طرح کے 8 ہوٹل ہیں۔ ہر کسی میں سٹاف روبوٹس پر مشتمل ہے۔ کچھ ہوٹلوں میں ڈائنو سار ہیں جبکہ اکثر میں انسان نما روبوٹس ہیں۔