ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کی ایسوسی ایٹ کلاس کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے

منگل 4 ستمبر 2018 16:15

ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کی ایسوسی ایٹ کلاس کے تمام امیدوار بلا ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2018ء) ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کی ایسوسی ایٹ کلاس کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ، جس کے باعث 15ستمبر بروز ہفتہ کو چیمبر کی ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات منعقد نہیں ہوں گے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن کمیشن نے بتایاکہ انتخابی شیڈول کے مطابق مقررہ مدت کے دوران کارپوریٹ کلاس کی خالی ہونے والی 7 نشستوں کیلئے آٹھ امیدوار وں جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کی خالی ہونے والی سات نشستوں کیلئے بارہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، انہوںنے بتایاکہ ایسوسی ایٹ کلاس کے ایک امیدوار مظہر حسین آف مظہر کٹ پیس مرچنٹ کے کاغذات نامزدگی مستر د کر دیئے گئے ،اس طرح اس کلاس کی سات نشستوں کیلئے گیار ہ امیدوار میدان میں تھے، جن میں سے 4 امیدواروں شاہین تبسم آف لارنس ہوزری، محمد بابر شہزادہ آف بابر شہزادہ اینڈ ثاقب شہزاد، محمد فیصل آف سٹار فیبرکس اور محمد تنویر آف فرینڈز ٹریڈرز نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے،ایسوسی ایٹ کلاس کی سات نشستوں کیلئے باقی سات امیدوار ہی میدان میں رہ گئے،اب 15 ستمبر کو اس کلاس کیلئے پولنگ نہیں ہو گی، انہوںنے بتایاکہ جو سات امیدوار ایسوسی ایٹ کلاس کی سات نشستوں پر بلا مقابلہ منتخب قرار پائے ہیں ،ان میں میاںمحمد سلیم آف میسرز سلیم ہوزری، حبیب الرحمن گل آف میسرز گل ٹریڈرز، محمد اکرام اللہ آف میسرز لائلپور کاٹن ملز ڈپو، محمد ادریس آف میسرز ادریس فیبرکس، بلال وحید آف میسرز وحید ایجنسیز، محمد سعید آف میسرز سعید ٹریڈرز، محمد سعید اقبال آف میسرز زیک ایسوسی ایٹس شامل ہیں، انہوںنے بتایاکہ فی الحال کارپوریٹ کلاس کی سات خالی نشستوں کیلئے آٹھ امیدوار میدان میں ہیں،انہوںنے بتایاکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 11ستمبر ہے،اگر ان 8امیدواروں میں سے کسی امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس نہ لئے تو 14ستمبر بروز جمعہ کو کارپوریٹ کلاس کیلئے پولنگ ہو گی، انہوںنے بتایاکہ خواتین کی خالی ہونے والی ایک نشست پر محترمہ روبینہ امجد آف للی فیبرکس پہلے ہی غیر سرکاری طور پر بلامقابلہ کامیاب ہو چکی ہیں۔