گھریلوناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کرکے خود کشی کرلی

جمعہ 7 ستمبر 2018 22:45

گھریلوناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کرکے خود کشی کرلی
رینالہ خورد۔7 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2018ء) گھریلوناچاقی تین بچوں کے باپ نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کرکے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ، ریسکیو 1122نے میاں بیوی کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ، اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، واقعات کے مطابق دیپالپور کے نواحی گاوں مرزاپور کے رہائشی محمد اکبر کی عرصہ پانچ سال قبل صغراں بی بی کے ساتھ شادی ہوئی جس کے بطن سے تین بچے پیداہوئے میاں بیوی کے درمیان اکثر گھریلو ناچاقی رہتی تھی ، گزشتہ روز بھی دونوں میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ھوگیا جس پر محمد اکبر نے طیش میں آکر پہلے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور بعد میں خود گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،ریسکیو1122نے میاں بیوی کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ، پولیس نے کاروائی شروع کردی ۔