ایبٹ آباد، کینڈل ان دا ونڈ میں فری میڈیکل کیمپ کل لگایا جائیگا

ہفتہ 8 ستمبر 2018 13:35

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2018ء) ایبٹ آباد، کینڈل ان دا ونڈ میں فری میڈیکل کیمپ کل بروزاتوار لگایا جائیگا اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کینڈل ان دا ونڈ کے پیٹرن انچیف سید شاہد رضا اورچیئرپرسن نادیہ خرم نے بتایا کہ جھنگی سیداں کے مقام پر آج بروز اتوارفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ایک درجن سے زائد ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم شرکت کرے گی شہری کیمپ میں بھرپور شرکت کریں کیونکہ ماہر ڈاکٹرز کیمپ میں شامل کئے گئے ہیں جس میںخواتین اور فی میل ڈاکٹرز موجود ہونگے۔