Live Updates

صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کو اولین ترجیح دیں گے ،وزیر اعلی پنجاب

اتوار 9 ستمبر 2018 21:00

لاہور۔9 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کو اولین ترجیح دیں گے۔ وسائل پر صرف عوام کا حق ہے اوریہ حق عوام کوواپس کرنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے عوام کو جو امید یں ہیں، اسے پورا کریں گے اورہمارا کام نئے پاکستان اور تبدیلی کو عملی شکل دے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے 100روزہ ایجنڈے پر عمل درآمد کیلئے تیزی سے کام کر رہے ہیں۔100روزہ ایجنڈے کے تحت کئے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ ہو گی۔وہ رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ سے گفتگو کر رہے تھے، جنہوں نے وزیر اعلیٰ آفس میں ان سے ملاقات کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات