محرم الحرام میں فنکشنل لیگ اپنی سیاسی سرگرمیوں کو شہدائے کربلا کے سوئم تک معطل رکھے گی ، پیر صدر الدین شاہ راشدی

سوئم کے بعد سندہ کے بدعنوان کرپٹ حکمرانوں کے خلاف اسمبلیوں کے اندر اور باہر بھرپور آواز اٹھائیں گے

اتوار 9 ستمبر 2018 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندہ کے صدر پیر سید صدرالدین شاہ نے اپنی رہائش گاہ پر ایک مشاورتی اجلاس کہ بعد اعلان کیا ہے کہ محرم الحرام میں فنکشنل لیگ اپنی سیاسی سرگرمیوں کو شہدائے کربلا کے سوئم تک معطل رکھے گی ۔پیر صدرالدین شاہ نے مزید کہا کہ سوئم کے بعد سندہ کے بدعنوان کرپٹ حکمرانوں کے خلاف اسمبلیوں کے اندر اور باہر بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فنکشنل لیگ کو عوام کی پذیرائی حاصل ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ایک مضبوط تنظیم کے ذریعے سندہ کہ کونے کونے میں عوام تک پہنچ کر ان کی دادرسی کی جائے پیر سید صدرالدین شاہ نے کہا کہ فنکشنل لیگ کی قیادت ایک مضبوط پروگرام کے تحت سندہ کے تمام اضلاع میں تنظیم سازی کو مکمل کریگی انہون نے کہا کہ فنکشنل لیگ کی مضبوطی سے سندہ میں جی ڈی اے مضبوط ہوگی انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ سندہ کے عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے لئے ہم پیر صاحب پاگارہ کی قیادت میں جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے قلت آب زراعت کی بہتری نوجوانوں کے روزگار بجلی اور پیٹرول مصنوعات کے نرخ امن امان تعلیم اور صحت کی فراہمی کے لے اسیمبلیوں کے اندراور باہر بھرپور آواز اٹہائیں انہون نے کیا کہ ہمارے مخالفین دھاندلی زدہ انتخابات میں جیتنے کے باوحود عوامی پذیرائی سے محروم ہیں اور وہ عوام میں جانے سے قاصر ہیں انہون نے کہا کہ اب یہ نوشتہ دیوار ہے کہ بدعنوان اور عوام کے وسائل کو ہڑپ کرنے والے کڑے احتساب سے بچ نہیں سکتے پیر سید صدرالدین شاہ نے کہا کہ پیر صاحب پاگارہ کی قیادت میں فنکشنل لیگ اور جی ڈی اے فعال کردار ادا کرکے سندہ کے عوام کو ان کے حقوق دلوانے کے لئے اپنی جدوجہد کو مزید تیز کریگی اجلاس میں فنکشنل لیگ سندہ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم کاشف نظامانی عبدالکریم شیخ نندکمار گوکلانی نصرت سحر عباسی رفیق بانبہن عبدالوحید سومرو ارشد شر سید شفقت حسین شاہ سید محرم علی شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔