محمد میاں سومرو کا وزیر مملکت کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت

حکومت نے محمد میاں سومرو کو وفاقی وزیر نجکاری بنانے کا فیصلہ کیا تھا

پیر 10 ستمبر 2018 20:49

محمد میاں سومرو کا وزیر مملکت کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2018ء) سابق چیئرمین سینیٹ و قائم مقام صدر محمد میاں سومرو نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے وزیر مملکت کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی،حکومت نے محمد میاں سومرو کو وفاقی وزیر نجکاری بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں محمد سومرو کو پیر کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھانا تھا تاہم کچھ مہمانوں کی عدم شرکت کی وجہ سے تقریب کو ایک روز کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ایوان صدر کو بجھوائی گئی سمری میں محمد میاں سومرو کو وزیر مملکت کا عہدہ تجویز کیا گیا تاہم محمد میاں سومرو نے وزیر مملکت کی حیثیت حلف لینے سے معذرت کرلی۔خیال رہے کہ محمد میاں سومرو چیئرمین سینیٹ، قائم مقام صدر اور نگراں وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔