کابل ، افغانستان میں طالبان کے تین تازہ حملوں میں 35 افراد ہلاک ،سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور مارے گئے

پیر 10 ستمبر 2018 23:34

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2018ء) افغانستان میں طالبان کے تین تازہ حملوں میں 35 افراد ہلاک جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور مارے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے سمنگان میں طالبان جنگجوئوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں افغان فوج کے 14 اہلکار ہلاک اور 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔طالبان کی جانب سے دوسرا حملہ صوبہ قندوز میں افغان لیڈر احمد شاہ مسعود کی 17 ویں برسی کے موقع منعقد کردہ تقریب کیلئے جانیوالے قافلے پر کیا گیا۔ خود کش حملے میں 13 افراد ہلاک ہوئے۔ ادھر صوبہ زوانجان میں طالبان شدت پسندوں نے افغان پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، حملے کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔