رکن قومی اسمبلی و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کا سکھر میونسپل کارپوریشن کا دورہ

منگل 11 ستمبر 2018 23:53

رکن قومی اسمبلی و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کا ..
سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2018ء) رکن قومی اسمبلی و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کا رکن سندھ اسمبلی سید فرخ احمد شاہ کے ہمراہ سکھر میونسپل کارپوریشن کا دورہ ‘ ڈپٹی میئر، یو سی چیئرمینز سے ملاقات، درپیش مسائل اور بلدیہ اعلیٰ سکھر کی جانب سے شہر کی بہتری کے لئے کئے جانے والے اقدامات بارے آگاہی حاصل کی ۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے سکھر میونسپل کارپوریشن کا دورہ کر کے ڈپٹی میئر طارق حسین چوہان اور یو سی چیئرمینز غلام مرتضیٰ گھانگھرو ‘ مختیار کھوکھر ‘ حنیف میمن ‘ ڈاکٹر عبدالخالق جتوئی، میر عبدالرحمن مینگل ، فراض ماکو ، فرید صدیقی اور لیڈی ممبر میڈم عذرا جمال سے تفصیلی ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی میئر طارق حسین چوہان نے درپیش مسائل اور شہری مسائل کے حل کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی ۔

رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ میئر سکھر ‘ ڈپٹی میئر سمیت منتخب بلدیاتی نمائندے محدود وسائل میں رہتے ہوئے شہر کی بہتری کے لئے جو اقدامات کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں جبکہ درپیش مسائل کے حل کے لئے سندھ حکومت سے تعاون کی درخواست کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سکھر ہمارا شہر ہے ‘ مسائل کے حل کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، شہر کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے ‘ درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔