قصور میں جعلی ادویات فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی،

713میڈیکل سٹورز کی چیکنگ، 220 نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے، ڈرگ کورٹ کا 10کیسوں کافیصلہ، 30لاکھ روپے جرمانہ

بدھ 12 ستمبر 2018 11:30

قصور میں جعلی ادویات فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی،
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر غیرمعیاری ‘ناقص ادویات فروخت کرنے والوںاورعطائی ڈاکٹروں کیخلاف چلائی جانیوالی خصوصی مہم میں ڈپٹی کمشنرقصور اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ قصورنے ڈرگ کنٹر ولرقصورپرایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس پر قصورمیں جعلی ادویات فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 713میڈیکل سٹورکو چیک کیا اور 220سیمپل حاصل کرکے لاہورلیبارٹری کوبھیج دیئے گئے جس پر ڈرگ کورٹ نے 10کیسوں کافیصلہ سناتے ہوئے ان میڈیکل سٹوروں کو 30لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 173عطائی ڈاکٹروں کے کلینک سیل کردیئے اور 115کے چالان کرکے پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کو بھیج دیئے اور 2ڈاکٹروں کیخلاف FIRدرج کروادی۔ ڈرگ کنٹرولرقصورکے ترجمان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جعلی ادویات فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اورلائسنس کے بغیرچلنے والے سٹوروں کیخلاف کارروائی کرکے مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے کیونکہ ہمیں عوام کی صحت سے آگے کچھ نہیں اس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔