آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی،بھارتی ٹیم کو بڑا نقصان
پاکستان کی سا تویں پوزیشن برقرار
ذیشان مہتاب بدھ 12 ستمبر 2018 13:23
(جاری ہے)
یاد رہے کہ ویرات کوہلی الیون نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز125پوائنٹس کے ساتھ کیا تھا اور 4-1سے شکست کے بعد اب بھارتی ٹیم کے10پوائنٹس کم ہوگئے ہیں ۔
یاد رہے کہ انگلینڈ نے بھارت کو پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں 118 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی۔لندن کے دی اوول سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 332 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔جوس بٹلر 89 رنز کے ساتھ اننگز کے ٹاپ سکورر رہے جبکہ ایلسٹر کک نے 71 رنز بنائے۔ انڈیا کی جانب سے رویندرا جدیجا نے چار جب کہ جسپریت بمرا اور ایشانت شرما نے تین، تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا،جواب میں بھارت کی بیٹنگ ابتدا میں مشکلات کا شکار رہی تاہم جدیجا کی شاندار بیٹنگ نے انڈیا کو 292 رنز تک پہنچادیا یوں انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 40 رنز کی سبقت ملی۔دوسری اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا، اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے ایلسٹر کک نے شاندار سنچری سکور کرتے ہوئے 147 رنز سکور کیے جبکہ کپتان جو روٹ نے بھی 125 رنز بنائے،یوں بھارت کو 464 رنز کا ہدف ملا۔ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا، صرف دو رنز پر کپتان ویرات کوہلی سمیت اس کے تین کھلاڑی آﺅٹ ہوچکے تھے۔اس موقع پر کے ایل راہول اور اجنکیا راہانے کے درمیان 100 سے زائد رنز کی پارٹنرشپ نے بھارت کی پوزیشن کچھ بہتر کی۔رہانے اور ویہاڑی کے آﺅٹ ہونے کے بعد بھارت کی پوزیشن ایک مرتبہ پھر خراب ہوگئی اور 121 رنز پر اس کی نصف ٹیم آﺅٹ ہوچکی تھی۔راہول اور رشبھ پانٹ کے درمیان 204 رنز کی شراکت نے بھارت کی میچ جیتنے کی امیدیں ایک مرتبہ پھر جگادیں،دونوں کھلاڑیوں نے شاندار سنچریاں سکور کیںتاہم دونوں کے آﺅٹ ہونے کے بعد بھارت کے آنےوالے بلے باز انگلینڈ کے بولرز کا مقابلہ نہ کرپائے اور یوں بھارت کو میچ میں 118 رنز سے شکست ہوئی۔شاندار اننگز کھیلنے والے ایلسٹر کک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.