وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کلفٹن کے پمپنگ اسٹیشن سے شراب کی خالی بوتل برآمد کرلی

بدھ 12 ستمبر 2018 16:37

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کلفٹن کے پمپنگ اسٹیشن سے شراب کی خالی بوتل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2018ء) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کلفٹن کے پمپنگ اسٹیشن سے شراب کی خالی بوتل برآمد کرلی،عملے کا لاعلمی کا اظہار، تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات منگل کے روز صبح سویرے جب واٹر بورڈ کے دفتر پہنچے تو ملازمین کی حاضریاں بھی چیک کی اور اکثر ملازمین کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیاوزیر بلدیات سندھ نے کراچی کے کراچی کے مختلف پمپنگ اسٹیشنز کا دورہ کیاوزیر بلدیات پمپنگ اسٹیشنز کی صورتحال دیکھ کر عملے پربھی برہم ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کام کیسے چلے گا۔کچھ پولنگ اسٹیشنز پر بجلی ہی نہ تھی اور نہ ہی جنریٹر اتنی تعداد میں تھے کہ پمپنگ کا عمل مسلسل جاری رکھ سکیں۔جبکہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے تھے۔تاہم سعید غنی کی آمد پر کچرے کی صفائی شروع کردی گئی ہے جبکہ شیریں جناح پمپنگ اسٹیشن کے دورے کے دوران سعید غنی نے پمپپنگ اسٹیشن پر تیکنیکی عملے سے تفصیلات بھی حاصل کیں اور جنریٹر کی فوری تنصیب کیلئے ایم ڈی کو احکامات دیئے۔

(جاری ہے)

کلفٹن کے پمپنگ اسٹیشن پر دورے کے دوران سعید غنی کو پمپنگ اسٹیشن سے شراب کی خالی بوتل بھی ملی،جب وزیر بلدیات نے افسران سے شراب کی خالی بوتل کی موجودگی سے متعلق استفسارکیا تو افسران نے لاعلمی کا اظہار کردیا۔پمپنگ اسٹیشن پر موجود عملے کا کہنا تھا کہ بوتل کسی نے باہرسے پھینکی ہوگی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سعید غنی کا تھا کہ کے 4پروجیکٹ پر جتنا پیسہ لگ رہا ہے، وہ اس کی بہتری کیلئے ہے، پانی کی منصفانہ تقسیم پر زور دیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے حالیہ دنوں میں اپنے ماتحت محکموں کو پریشانی میں ڈال رکھا ہے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرز پر سعید غنی بلدیات کے ماتحت محکموں کے اچانک دورے کررہے ہیں۔جس کے باعث کام چور عملہ وزیر بلدیات سے سخت نالاں ہے۔وزیر بلدیات ناصرف مختلف محکموں میں جاکر ملازمین کی حاضری چیک کرتے ہیں بلکہ وہ اپنے ماتحت محکموں کے افسران کو قارننگ بھی دے چکے ہیں کہ اگر کوئی کام نہیں کرے گا تو اسے فارغ کردیا جائے گا۔