انسداد دہشتگری کی خصوصی نے بیرسٹر فہد قتل کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی

بدھ 12 ستمبر 2018 16:58

انسداد دہشتگری کی خصوصی نے بیرسٹر فہد قتل کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2018ء) انسداد دہشتگری کی خصوصی نے سابق چیئرمین سینٹ میاں محمد سومرو کے بھانجے بیرسٹر فہد قتل کیس کی سماعت 26ستمبر تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت نے سماعت کی تو ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کے خلاف راولپنڈی میں صابرہ بی بی قتل کیس بھی زیر سماعت ہے ملزمان کو بدھ کو راولپنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے ۔عدالت نے مقدمہ کی سماعت بغیر کارروائی 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔ملزمان پربدھ کو بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔