سردار یار محمد رند ناراض نہیں، رضا کارنہ طور پر سینیٹ کی نشست سے دستبردار ہوئے تھے،میرجام کمال

بدھ 12 ستمبر 2018 23:27

سردار یار محمد رند ناراض نہیں، رضا کارنہ طور پر سینیٹ کی نشست سے دستبردار ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے صدر میر جام کمال عالیانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے صدر سردار یار محمد رند ہم سے ناراض نہیں بلکہ خوش ہے ہم نے سینیٹ کے انتخابات کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی چھوڑی ہوئی نشست پر اپنا امیدوار نامزد کیا جو کامیاب ہوا انہوں نے یہ بات بدھ کے روز کوئٹہ کینٹ میں بلوچستان پولو ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے بعد خوشگوار موڈ میں صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ صوبائی وزراء ارکان اسمبلی بھی موجود تھے وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے کہا پی ٹی آئی کے امیدوار نے رضا کارنہ طور پر سینیٹ کی نشست سے دستبردار ہوگئے تھے جس پر ہم نے اپنا امیدوار نامزد کردیاتھا انہوں نے کہا یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نے صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں کامیابی کے بعد چھوڑتی تھی اور بعد میں وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے تھے سردار یار محمد رند ہم سے ناراض نہیں ہے بلکہ خوش ہے ۔