Live Updates

ایف پی سی سی آئی میں شجر کاری مہم کا آغاز

بدھ 12 ستمبر 2018 23:31

ایف پی سی سی آئی میں شجر کاری مہم کا آغاز
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹر ی نے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا اور بزنس کمیونٹی بھی اس شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی آنے والی نسلوں کو ماحولیات کی تبدیلی اور فضائی آلودگی سے محفوظ رکھ سکیں۔ ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر ایس ایم منیر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مشن کو پورا کرنے کے لئے مقامی کاروباری اداروں اور بالخصوص سول سوسائٹی کو مشترکہ شجر کاری مہم میں حصہ لینے کے لیے کہا ہے۔

ایف پی سی س آئی کے سنیئر صدر مظہر علی ناصر نے کہاکہ فیڈریشن تاجر برادری کو ہر ممکن سہولت پہنچائے گی اور یہ مہم 5 سال کی ہو گی جس سے پاکستان سر سبز ہو جائے گا اور فضائی آلودگی اور دھند سے نجات ملنے میں آسانی ہو گی۔

(جاری ہے)

ایف پی سی سی آئی کے اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ماحولیات کے چیئرمین گلزار فیروز نے کہاکہ پاکستان آج کل ماحولیاتی مسائل کا شکار ہے کیونکہ دنیا بھر میں گلوبل وارمنگ کا مسئلہ ہے اسموگ فضائی آلودگی کا فوری حل شجر کاری مہم ہے۔

اس موقع ہر شفاعت زیدی اور نعیم قریشی نے کہاکہ یہ در خت اور پودے جو لگائے جائیں گے وہ پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی اور خوبصورتی کا واحد ذریعہ ہے۔ ان چیزوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا خاتمہ اور آکسیجن کا زیادہ پیدا ہونا ہوتا ہے جس سے گرمی میں کمی ہوتی ہے اور ملک میں صحت مند فضا پیدا ہوتی ہے اور ماحول صاف، خوبصورت جو انسانوں کیلئے اچھی ہوتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات