چیف جسٹس کی نیت پر شک نہیں، تھپڑ مارنے والے کو فنڈ میں 30لاکھ روپے جمع کروانے کا نہیں کہنا چاہئے :قمر زمان کائرہ

بدھ 12 ستمبر 2018 23:44

چیف جسٹس کی نیت پر شک نہیں، تھپڑ مارنے والے کو فنڈ میں 30لاکھ روپے جمع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ چیف جسٹس کی نیت پر شک نہیں لیکن ایک شخص کوتھپڑ مارنے والے کو ڈیم میں 30لاکھ روپے جمع کروانے کا نہیں کہنا چاہئے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ تلخی کو مناسب الفاظ میں لانا چاہئے اور تلخیاں مٹانے کی بات کرنی چاہئے ، اعتزاز احسن بیگم کلثوم نواز کے حوالے سے بیان دینے پر معذرت کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ایون فیلڈ ریفرنس کا مقدمہ چل رہا تھا تو یہ نیب یا جے آئی ٹی نے ثابت کرنا تھا کہ یہ فلیٹس میاں نواز شریف کے ہیں۔ انہوں نے کہامنی ٹریل نوازشریف کے کلائ نے دینی تھی جو نہیں دی گئی اور اس کی بنائ پر یہ فیصلہ ہوا۔

(جاری ہے)

ہمیں عدلیہ کا بہت ادب ہے لیکن ہمارا ایک نظریہ ہے کہ بھاشا ڈیم بننا چاہئے اور ہم کہہ رہے ہیں کہ 15سو ارب روپے کا چندہ اکٹھا نہیں ہوگا۔

لوگوں نے زلزلے کے دنوں میں بھی بہت بڑے بڑے وعدے کئے تھے لیکن جوجمع ہواوہ بہت کم تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم کیلئے فنڈ بھی اکٹھا ہونے دیں لیکن اس کیلئے بجٹ بھی مختص کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس صاحب کی نیت پر شک نہیں کرتے لیکن جس طرح ایک شخص نے تھپڑ مارے اور چیفس جسٹس نے اس سے کہا کہ ڈیم فنڈ میں 30لاکھ جمع کروا دیں، ایسا نہیں ہونا چاہئے۔