Live Updates

نواز شریف شدید نفسیاتی دباو کا شکار خود کو کمرے میں بند کرلیا

سابق وزیر اعظم نے اپنے اردگرد بیگم کلثوم نواز کی تصویریں اکٹھی کر رکھی ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 12 ستمبر 2018 22:25

نواز شریف شدید نفسیاتی دباو کا شکار خود کو کمرے میں بند کرلیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 ستمبر 2018ء) : نواز شریف شدید نفسیاتی دباو کا شکار خود کو کمرے میں بند کرلیا۔ سابق وزیر اعظم نے اپنے اردگرد بیگم کلثوم نواز کی تصویریں اکٹھی کر رکھی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز گزشتہ روز لندن میں انتقال کرگئیں۔اس موت نے شریف خاندان کو شدید غم و الم میں مبتلا کردیا۔اس موت سے جہاں بیگم کلثوم نواز کے بچے متاثر ہوئے وہیں سابق وزیر اعظم نواز شریف پر بھی اسکا شدید گہرا نفسیاتی اثر ہوا ہے۔

سابق وزیر اعظم مریم نواز اور اپنے داماد کے ساتھ گزشتہ رات ہی پیرول پر رہائی ملنے کے بعد جاتی امراء آ گئے تھے۔صبح یہ خبر آئی کے سابق وزیر اعظم کی طبیعت بگڑ گئی ہے جس کے بعد ڈاکٹرز نے سابق وزیر اعظم کو لوگوں سے ملنے سے منع کردیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق شریف خاندان اس وقت ایک اور پریشانی کا شکار ہو چکا ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے خود کو کمرے میں بند کرلیا ہے ۔

اس موقع پر انکے اہل خانہ اور ساتھیوں کی جانب سے نواز شریف کو کمرے سے باہر لانے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔مریم نواز کی جانب سے والد کی یہ حالت برداشت نہیں ہورہی اور انہوں نے بھی دھاڑیں مار مار کر رونا شروع کر دیا ہے۔اس موقع پر اہلخانہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے سخت فکر مند ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات