سرگودھا کے قصبہ شاہپور کے علاقہ میں اراضی کے تنازعہ پر 62 سالہ معمر شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

جمعرات 13 ستمبر 2018 12:16

سرگودھا کے قصبہ شاہپور کے علاقہ میں اراضی کے تنازعہ پر 62 سالہ معمر شخص ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2018ء) سرگودھا کے قصبہ شاہپور کے علاقہ میں اراضی کے تنازعہ پر 62 سالہ معمر شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ۔زرائع کے مطابق محمد نواز نے رشتہ داروں اور ساتھیوں کے ہمراہ مل کر حملہ کیااورموضع واڈھی کے 62 سالہ محمد طارق کو ڈنڈوں ، سوٹوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس مصروف کاروائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :