وزیر دفاع پرویز خٹک سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی ملاقات ،

وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی حکومت پاک بحریہ کو مضبوط بنانے اور درپیش چینلجز پر بہتر انداز میں نمٹنے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریگی، وزیر دفاع پرویز خٹک

جمعرات 13 ستمبر 2018 23:14

وزیر دفاع پرویز خٹک سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی ..
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2018ء) وزیر دفاع پرویز خٹک سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ملاقات کی اور وفاقی وزیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع سے پاک بحریہ کے سربراہ کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور میری ٹائم سکیورٹی کے امور زیر غور آئے ۔ وفاقی وزیر دفاع نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت پاک بحریہ کو مضبوط بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون کریگی تا کہ درپیش چینلجز پر بہتر انداز میں قابو پایاجاسکے۔ انہوں نے پاک بحریہ کے سربراہ کی قیادت میں پاک بحریہ کی کارکردگی اور چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :