بچت اسکیموں میں ایک سال کے دوران 203 ارب روپے کی سرمایہ کاری ریکارڈ

جمعہ 14 ستمبر 2018 22:01

بچت اسکیموں میں ایک سال کے دوران 203 ارب روپے کی سرمایہ کاری ریکارڈ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) ایک سال کے دوران بچت اسکیموں میں 203 ارب روپے کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔پاکستان میں بچت کا رجحان دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے بہت کم ہے، حکومت کی لاکھ کوششوں کے باوجود مالی سال 2018 میں بھی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری بڑھنے کی بجائے 3 فیصد مزید گھٹ گئی، مالی سال 2017 میں بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کا حجم 208 ارب روپے تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بچت سکیموں کے شرح منافع میں ایک سال کے دوران اضافہ ہی نظر آیا، ایک سال میں ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ پر اعشاریہ 95 فیصد کا اضافہ ہوا، اسی طرح بہبود سرٹیفیکٹ پر اعشاریہ 84 فیصد، سپیشل سیونگ سرٹیفیکٹ میں 1 فیصد، ریگیولر انکم سرٹیفیکٹ میں 1 اعشاریہ 1 فیصد اور سیونگ اکاونٹ میں 1 اعشاریہ 5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مالی سال 2018 میں پرائز بانڈز میں 103 ارب روپے کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جو دیگر تمام بچت سکیموں سے زیادہ ہے۔