40 سال سے بھی زائد عمر کے امیدوار نوکری کےلیے اہل ہوں گے

سندھ میں سرکاری ملازمت کےامیدواروں کےلیے عمر کی حد میں15سال کی رعایت کر دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 14 ستمبر 2018 23:00

40 سال سے بھی زائد عمر کے امیدوار نوکری کےلیے اہل ہوں گے
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 ستمبر 2018ء) :40سال سے بھی زائد عمر کے امیدوار نوکری کےلیے اہل ہوں گے۔ سندھ میں سرکاری ملازمت کےامیدواروں کےلیے عمر کی حد میں15سال کی رعایت کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں سرکاری ملازمت حاصل کرنے کی مقررہ عمر 30 برس تھی تاہم اب حکومت کی منظوری کے بعد اب خواہش مند 45 برس کی عمر تک ملازمت حاصل کرنے کی درخواست دے سکتا ہے۔

 حکومت سندھ نے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت کر دی  ہے۔

(جاری ہے)

40 سال سے بھی زائد عمر کے امیدوار نوکری کےلیے اہل ہوں گے تاہم عمر کی رعایت پولیس اور پبلک سروس کمیشن کی ملازمت کےلیے نہیں ہوگی۔صوبائی حکومت نے آج سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے لیے عائد کی جانے والی مدت کو 15 سال بڑھانے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کیا۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری ملازمتیں حاصل کرنے والے خواہش مند افراد کو 15 سال تک کی چھوٹ ہوگی، تاہم اس کا اطلاق محکمہ پولیس، پبلک سروس کمیشن اور مخصوص اداروں پر نہیں ہوگا۔نوٹی فکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے سول سروس رول 1974 کی شق 12 کے تحت قانون کی منظوری دی۔ 

متعلقہ عنوان :