گاجرکا رس دیگرپھلوں کے ساتھ مل کر ان کی افادیت بڑھا دیتاہے، ماہرین صحت

ہفتہ 15 ستمبر 2018 12:24

قصور۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) برطانوی ماہرین صحت نے کہاہے کہ گاجرکا رس دیگرپھلوں کے رس کے ساتھ مل کر ان کا ذائقہ اور افادیت بڑھا دیتاہے اور جوس کے باقاعدہ استعمال سے معدے‘ چھاتی کے سرطان‘ پھیپھڑوں کے امراض اور لیوکیمیاخلیات (سلز)ختم کرنے سے بچاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

یونیورسی آف لیڈزکے شعبہ صحت کے ماہرین کی جدیدتحقیق سے معلوم ہواہے کہ گاجرکا جوس معدے کے کینسر کودوررکھنے میں مددگارہوتاہے اگرمسلسل گاجریں کھائی جائیں تو معدے کے سرطان کے امکانات 26فیصد تک کم ہوجاتے ہیں‘گاجروں میں پایا جانے والا کیروٹینوئیڈز چھاتی کے کینسرکو دوبارہ حملہ کرنے سے روکتی ہے ‘خون میں کیروٹینوئیڈزکی مقدارجتنی زیادہ ہوگی بریسٹ کینسرکے لوٹنے کا خطرہ اتنا ہی کم ہوجاتاہے‘گاجر کا جوس وٹامن سی سے بھرپورہوتاہے اور یہ سانس کے ایک مرض کرونک اوبسٹر کٹیوپلمونری ڈیزیز کی شدت کم کرتاہے۔

متعلقہ عنوان :