فوڈ سیفٹی و حلال فوڈ اتھارٹی ایبٹ آباد کی ٹیم کا رائز پاکستان سکول کا دورہ، سکول کے صحت افزا ماحول کی تعریف

ہفتہ 15 ستمبر 2018 14:57

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) فوڈ سیفٹی و حلال فوڈ اتھارٹی ایبٹ آباد کی ٹیم نے رائز پاکستان سکول ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ ٹیم نے سکول کے صحت افزا ماحول کی تعریف کی، دورہ کا مقصد بچوں کے ساتھ بنیادی صحت، صفائی اور غذائی احتیاطی تدابیر پر تفصیلی سیشن کرنا تھا۔

(جاری ہے)

رائز پاکستان سکول انتظامیہ، اساتذہ اور بچوں نے اس بہترین سرگرمی میں بھرپور حصہ لیا اور ایم ڈی رائز پاکستان ذیشان عارف نے فوڈ اتھارٹی کے بچوں کے ساتھ فروغ آگاہی پروگرام کی پذیرائی کی۔

دوران سیشن فرحان اور عطاء الرحمن نے بچوں کو انفرادی و اجتماعی صحت و صفائی کی اہمیت اور اثرات و ثمرات پر آگاہی دی۔ خصوصاً جنگ فوڈ کے صحت پر منفی اثرات کو اجاگر کیا اور کاربونیٹڈ ڈرنکس، چھالیہ، چپس، پاپڑ، کھلی قلفی، بلا تصدیق شدہ کھلا دودھ و دھی، نان سرٹیفائیڈ ہوٹل کے کھانے اور نان سرٹیفائیڈ کھلے پکوڑے، سموسے، چاٹ، دھی، بھلے، جلیبی اور مٹھائی کو مضر صحت قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :