والدہ کے پر تشدد رویے کے باعث 21 برس کی عمر میں گھر چھوڑ دیا تھا ،ْ حنا الطاف
اڈاری میں کردار ایک ایسی بچی کا تھا جسے بچپن میں تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا ،ْ انٹرویو
ہفتہ 15 ستمبر 2018 15:36
(جاری ہے)
اداکارہ کے مطابق میں اکثر اپنی ماں کی مار سے زخمی ہوجاتی تھی اور جب سیٹ پر جاتی تو میک اپ ٹیم کے سوالات پر جھوٹ بولتی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ اس دوران ان کے والد اور دو بھائی اپنی اپنی زندگی میں مصروف تھے ،ْکسی کو کسی سے غرض نہیں ہوتا تھا ،ْانہیں گھر کو مالی طور پر بھی سپورٹ کرنا پڑتا تھا ،ْیہی وجہ تھی کہ وہ شدید تناؤ اور ذہنی دباؤ کا شکار ہوتی چلی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ اس مشکل وقت میں ان کی مدد ڈاکٹر عالم نے کی ،ْجو ماہر نفسیات ہیں اور ایسے لوگوں کے لیے کام کرتے ہیں جو ہمت اور جینا چھوڑ دیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لوگ میرے ہاتھ میں لگی عالم کی مہر کو سمجھتے ہیں کہ وہ میرے بوائے فرینڈ کا نام ہے ،ْمیں سمجھتی ہوں یہ اٴْس شخص کا نام ہے جس نے مجھے زندگی کی پہچان کروائی اور میں سمجھتی ہوں کہ جب زندگی ہے ہی چھوٹی تو پھر میں کس صورت سمجھوتا کروں۔حنا نے بتایا کہ انہی وجوہات کی بنا پر میں نے 21 برس کی عمر میں گھر چھوڑ دیا بغیر یہ سوچے کہ لوگ کیا کہیں گے، میرے والد خفا رہے لیکن میں نے اٴْس وقت کوئی بدتمیزی نہیں کی بلکہ خاموشی اختیار کی۔ اداکارہ کے مطابق میرے گھر والوں کو ڈر تھا کہ میں اکیلے رہوں گی تو کہیں منشیات اور دیگر برائیوں کا شکار نہ ہوجاؤں لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اللہ کا شکر ہے کہ میں نے اپنے آپ کو کاموں میں مصروف کیا بجائے اس کے کہ میں سگریٹ نوشی وغیرہ کو ترجیح دیتی۔حنا الطاف کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں گھر چھوڑنے والی لڑکی کو ایک بری لڑکی سمجھا جاتا ہے چاہے وہ غلط کام کرے یا نہیں، لیکن لڑکیوں پر بھی بھروسہ کیا جانا چاہیے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.