منشیات کی لت نے ہمارے باصلاحیت نوجوانوں اور معاشرے میں جو بگاڑ پیدا کئے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے،سراج الحق

ہفتہ 15 ستمبر 2018 20:23

منشیات کی لت نے ہمارے باصلاحیت نوجوانوں اور معاشرے میں جو بگاڑ پیدا ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2018ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ منشیات کی لت نے ہمارے باصلاحیت نوجوانوں اور معاشرے میں جو بگاڑ پیدا کئے ہیں ایک لمحہ فکریہ ہے،جے آئی یوتھ کی ملک بھر میں تفریحی سرگرمیوں،کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کے ساتھ ساتھ منشیات کے خاتمے کیلئے بھی جہاد کریں ، منشیات کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، نوجوان وطن عزیزکو کرپشن سے فری کرنے کیلئے ساتھ دیں،پاکستان کے مسائل کا واحدحل اسلامی نظام کے نفاذ اورملک کوکرپشن فری بنانے میں مضمر ہے،جے آئی یوتھ نوجوانوںکو منشیات اوردیگرجرائم سے بچانے کئے لئے اپنا کردار ادا کرے، ان خیالات کااظہارانہوں نے جے آئی یوتھ فیصل آبادکے عہدیداران سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرضلعی صدر راناعدنان خاں،جنرل سیکرٹری چوہدری عمرفاروق،میاںمحمدعمران،راشدمحمود،سلیم انصاری،احسان الٰہی ظہیراوردیگرعہدیداران موجودتھے۔سراج الحق نے کہاکہ کرپشن فری پاکستان میں نوجوان ساتھ دیں۔جے آئی یوتھ ملک بھر میں تفریحی سرگرمیوں اور منشیات کے خاتمے کیلئے جہاد کریں،انہوں نے کہا کہ جے آئی یوتھ نے ہمیشہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انکی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے مختلف پروگرامات منعقد کئے اور نوجوانوں کومثبت سرگرمیوں کاراستہ دکھایا،انہوں نے کہا کہ میں ان نوجوانوں کی خود سرپرستی کرونگا اور اس مقصد کیلئے ہماری جہاں بھی ضرورت پڑیگی نوجوان ہمیں اپنے درمیان پائینگے انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی اور منشیات نوشی میں ایک نئی چیز آئیس کا اضافہ ہوا ہے جس کیلئے قانون سازی بھی مکمل ہونے کو ہے لیکن نوجوان اپنی بھرپور مہم کے ذرئعے اس فیشن ایبل نشے کی ایسی حوصلہ شکنی کریں کہ ہر نوجوان کے دل میں اس نشے سے نفرت پیدا ہوانہوں نے کہا کہ اس نئے فیشن ایبل نشے سے ہمارے باصلاحیت اور صحت مند نوجوان ناکارہ ہورہے ہیں ایسے میں ہم تماشائی کا کردار ادا نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ میں ہر شہری اور خصوصا اداروں کو جے آئی یوتھ کے نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنے کی بھی ضرورت ہے یہ ہرشہری کا فرض بھی ہے کہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کریں،انہوں نے کہا کہ اسلام بھی ہر اس چیز کے استعمال کی ممانعت کرتا ہے جس میں نشے کااستعمال ہو انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک دشمن عناصر ہمارے نوجوان نسل کو ناکارہ اور بے راہ روی کانشانہ بنارہے ہیں اور انکے مقابلے کیلئے ہمارے نوجوانوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا اور ہر جگہ نوجوانوں کیلئے مثبت سرگرمیوں کے نئے مواقع پیدا کرنے چاہئیں