Live Updates

نوشہرہ کے ضمنی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا خیر مقدم کرتے ہیں،پرویزخان خٹک

میری زندگی کی خواہش تھی کہ میں تمام جماعتوں کو اکٹھے ایک بار شکست دوں،وفاقی وزیردفاع کی میڈیاسے بات چیت

ہفتہ 15 ستمبر 2018 21:08

نوشہرہ کے ضمنی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا خیر مقدم کرتے ..
نوشہرہ۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ نوشہرہ کے ضمنی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا خیر مقدم کرتے ہیں،میری زندگی کی خواہش تھی کہ میں تمام جماعتوں کو اکٹھے ایک بار شکست دوں،شکست ان کامقدر ہے عوام باشعور ہیں اورتحریک انصاف کی تبدیلی کے ایجنڈے کے ساتھے متفق ہیں،تحریک انصاف نے عوام کی طاقت بدولت صوبہ خیبرپختونخو ا کی سیاسی تاریخ بد ل ڈالی اور پی ٹی ائی کو دو تہائی اکثریت سے نوازا، 14 اکتوبرکے ضمنی انتخات میں بھی عوام اور تحریک انصاف کے غیور کارکن تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیں گے۔

وہ نوشہرہ میں اخباری کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر پی کے 64 کے امیدوار سابق ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک اور وزیر دفاع پرویز خان خٹک کے صاحبزادے امیدوار حلقہ پی کے 61 ابراہیم خٹک، پی ٹی ائی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک اورسابق صوبائی وزیر ایم پی اے میاں جمشید الدین کاکاخیل بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

پرویز خان خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک سے بے روزگاری اور قرضوںکا بوجھ ختم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے ایک سوال کے جواب میں انھوںنے کہا کہ بجٹ میں غریب عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، نوجوان تحریک انصاف کاسرمایہ ہیں نوجوانوںکو باعزت روز گار دینا تحریک انصاف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے وزیر اعظم عمران خان خصوصی توجہ دے رہے ہیں، بیرون ممالک پاکستانی دولت کو واپس ملک میںلاکر غریب عوام پر خرچ کریں گے جس سے نہ صرف ملک کی معیشت مضبوط ہوگی بلکہ غریب عوام کی حالت زار بھی بہتر ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ تحریک انصاف کو اتحاد بنا کر شکست نہیں دی جاسکتی،مخالفین چاہیے جتنے اتحاد بنا لیں شکست ان کامقدر ہے،جس طرح 2018 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے ملک بھر میں کلین سویپ کیا اسی طرح 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار مخالف امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کریں گے،شکست مخالفین کا مقدر ہے۔

انھوں نے کہا کہ عوام، تحریک انصاف کے کارکنوں اور یوتھ کی طاقت سے انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں بحرانوں سے نکالیں گے، ملک اور عوام کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ عوام باشعور ہیں وہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریںگے جس طرح غیر جانبدار سروے میں عوام نے پی کے 61 میں تحریک انصاف کے امیدوار ابراہیم خٹک پر 83 فیصد اعتماد کااظہار کیا جبکہ پی کے 64 میں لیاقت خان خٹک پر 75 فیصد عوام نے اعتماد کا اظہار کیا، عوام اپنے فیصلے خود کریں کیونکہ مفاد پرستوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کی جنگ لڑی۔

اے این پی کی صوبائی اسمبلی میں کتنی سیٹیں ہیںاور نہ کسی اور جماعت کے کارکن اے این پی کو وو ٹ دیں گے۔ انھوںنے کہا کہ پی ٹی ائی کی مقبولیت کااندازہ اس بات سے لگا یا جاسکتا ہے کہ پی کے 61 میں اے این پی کے سابق ایم پی اے پرویز احمد خان جو دوسرے نمبر پر رہے نے اپنے ہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی ائی میں شمولیت کا اعلان کیا اور ضلع بھر کے عوام کا تحریک انصاف پر اعتماد بڑھتا جارہا ہے۔ انھوں نے کارکنوں پر زوردیا کہ وہ ضمنی انتخابات کے لیے اپنی بھر پور توانائی بروکار لائیں اور سیاسی مہم کو زیادہ زور وشور سے اگے بڑھائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات