جامع مسجد شہباز ٹائون کے سامنے اسپیڈ بریکر ٹریفک جام معمول بن گیا

ہفتہ 15 ستمبر 2018 21:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2018ء) سمنگلی روڈ بلمقابل جامع شہباز ٹائون میں اسپیڈ بریکر بنانے سے بدترین ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا گاڑیاں بھی متاثر ہونے لگی سپیڈ بریکر ختم کیا جائے عوامی وسماجی حلقوں کی اپیل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سمنگلی روڈ بلمقابل جامع مسجد شہباز ٹائون پر اسپیڈ بریکر ہٹانے کی وجہ سے مینگ سمنگلی روڈ میں بد ترین ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے غیر معیاری اور انجینئرنگ اصولوں کے برعکس بتایا جانے والا اسپیڈ بریکر نہ صرف گزرنے والوں کیلئے درد سربن گیا ہے بلکہ مذکورہ اسپیڈ بریکر سے گاڑیاں بھی متاثر ہونے لگی ہیں عوامی حلقوں نے بات چیت کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ سمنگلی روڈ پر خودساختہ غیر ضروری بنائے جانے والے اسپیڈ بریکر کا نوٹس لیں بصور ت دیگر شیدد احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :