Live Updates

عامر لیاقت کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی

عامر لیاقت کافی دیر تک اسٹیٹ گیسٹ ہائوس کے دروازے پر کھڑے انتظار کرتے رہے مجھے روکا نہیں گیا میںشاید10 منٹ پہلے ہی آگیا ہوں اس لیے اجازت نہیں مل سکی، عامرلیاقت کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 16 ستمبر 2018 17:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2018ء) معروف اینکراورتحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو سیکیورٹی اہلکاروں نے اسٹیٹ گیسٹ ہائوس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے روک دیا۔ وزیراعظم مزار قائد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اسٹیٹ گیسٹ ہائوس پہنچے جہاں پی ٹی آئی کے مقامی رہنمائوں نے ان کا استقبال کیا۔ تاہم این اے 245 سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گیسٹ ہائوس کے باہر ہی روک دیا۔

اسٹیٹ گیسٹ ہائوس کے باہر موجود میڈیا نمائندوں کے مطابق عامر لیاقت تقریباً35منٹس تک گیٹ پر رکے رہے جس کے بعد وہ واپس چلے گئے۔اسٹیٹ گیسٹ ہائوس کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں نے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان سے پوچھا گیا کہ انہیں گیسٹ ہائوس جانے سے کیوں روکا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں روکا نہیں گیا بلکہ وہ شاید10 منٹ پہلے ہی آگیا ہوںان کو سکیورٹی کی بنا پر روکا گیا ہے، ابھی تھوڑی دیر میں اجلاس میں شرکت کروں گا۔

عامر لیاقت حسین سے پوچھا گیا کہ فاروق ستار تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں، آپ خوش آمدید کہیں گی جواب میں انہوں نے کہاکہ شمولیت کا فیصلہ پارٹی کرے گی انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ عمران خان کے دورہ کراچی میں تاخیر سے متعلق سوال پر عامر لیاقت نے جواب دیا دیر آید درست آید۔عامر لیاقت حسین کافی دیر تک دروازے پر کھڑے انتظار کرتے رہے لیکن انہیں اندر جانے کی اجازت نہ ملی جس پر وہ مایوسی کا شکار ہوکر واپس روانہ ہوگئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات