پاکستان نے آئی ٹی ایکسپورٹ میں ایک ارب ڈالر کی حد عبورکرلی

30 جون کوختم ہونے والی مالی سال میں پاکستان سے آئی ٹی ایکسپورٹ1ارب6کروڑ ڈالر رہی، اسٹیٹ بینک

پیر 17 ستمبر 2018 16:28

پاکستان نے آئی ٹی ایکسپورٹ میں ایک ارب ڈالر کی حد عبورکرلی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) پاکستانی برآمدات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ اہم حصہ دار بن گیا ۔ پاکستان نے آئی ٹی ایکسپورٹ میں تاریخ میں پہلی بار ایک ارب ڈالر کی حد عبور کر لی ہے ۔اسٹیٹ بنک کے مطابق 30 جون کوختم ہونے والی مالی سال میں پاکستان سے آئی ٹی ایکسپورٹ1ارب6کروڑ ڈالر رہی ۔مالی سال 17-2016 میں یہ برآمدات 93 کروڑ ڈالر، سال 16-2015 میں 78 کروڑڈالر، 15-2014 میں 82 کروڑڈالر جبکہ 14-2013 میں ایکسپورٹ 81 کروڑ ڈالر تھی۔

(جاری ہے)

کال سینٹر، ٹیلی کمیونی کیشن سروسز، ہاڈوئیر ،سافٹ وئیر کنسلٹنسی اور نیوز ایجنسی سروسز، انفارمیشن سروسز نے برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادار کیا۔حکومت 2020 تک آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ 2025تک آئی ٹی برآمدات پر ٹیکس کی چھوٹ بھی دے رکھی ہے۔آئی ٹی کے اسپشل زونز اور آئی ٹی پارکس کی تعمیر بھی برآمدات بڑھانے کی ایک حکومتی کوشش ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈی میں طلب بڑھتی جارہی ہے۔اگر حکومت ساتھ دے تو یہ برآمدات 2 ارب ڈالر سالانہ تک لائی جاسکتی ہیں۔